پی سی بی نے شہر میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے فیس طلب کرلی

پی سی بی نے شہر میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے فیس طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شہرمیں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئےاین اوسی کی پالیسی مزید سخت کرتےہوئےپانچ لاکھ روپے فیس طلب کرلی۔

شہر میں کئی سالوں سے پرائیویٹ ٹورنامنٹ آرگنائزرز اپنی مدد آپ کے تحت کھیل کی بہتری اور کلبز کی کارکردگی میں نکھار کے لئے ٹورنامنٹ منعقد کراتے ہیں، تاہم گزشتہ روزصدیق میموریل، یاسین اخترمیموریل اور توصیف ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر و قار المنیرکوتینوں چیمپیئن شپس کی این اوسی درخواست کے جواب میں فی ٹورنامنٹ پانچ لاکھ روپے سینکشن فیس طلب کرلی گئی۔

پی سی بی کی جانب سےدرخواست کےجواب میں آرگنائزر کو صرف سات روز کی مہلت دی گئی جبکہ دوسری جانب کرکٹ آرگنائزر شکیل احمد کو بھی رمضان المبارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے اسی شرط کا سامنا ہے۔ شکیل احمد کا سٹی فورٹی ٹوسے گفتگو میں کہنا تھا کہ پانچ لاکھ روپے فیس کھیل سے دشمنی ہے، شکیل احمد کے مطابق انہیں این اوسی کی درخواست کے  جواب میں موصول ہونے والے لیٹرمیں رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔