پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد حمزہ شہباز شریف کے دربار میں حاضریاں دینے لگے

پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد حمزہ شہباز شریف کے دربار میں حاضریاں دینے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف سے ارکان اسمبلی ندیم عباس، ڈاکٹر ذوالفقار، نجمہ افضل خان، شاہین اشفاق اور لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں، کہتے ہیں آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نون نے پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کئی پراجیکٹس لگائے گئے جس کی وجہ سے آج لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آچکی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی تیاری مکمل ہے اور عوام بھی مسلم لیگ نون کی سیاست کو جانتے ہیں اور اس لیے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ووٹ مسلم لیگ نون کو دیں گے، تحریک انصاف کو جادو گروں کی پار ٹی ہے، دو ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دنوں میں جادو دکھانے کا وعدہ کر ر ہے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے جبکہ عوام کی خدمت کا سفرجاری رہےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer