ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) لاہور میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہریوں کا برا حال  ہوگیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں صبح ہوتے ہی سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگتا ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت سے سب کو بے حال کردیتا ہے, آج سورج نے لاہوریوں کو دن میں ہی تارے دکھا دیئے، قیامت خیز گرمی نے لاہوریوں کے کڑاکے نکال دیئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسسز کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے جبکہ ہوا صفر کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات کے وقت ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer