سٹی 42: ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل 27 مارچ بروز جمعہ کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک جزوی کرفیو نافذ ہوگا، اعلامیہ جاری ہوگیا ۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنڈولہ سے کوڑ تک شاہراہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیئے بند رہے گا، جبکہ ڈبرہ سے ٹانک بائی پاس، بائی پاس سے رنوال شاہراہ بھی مکمل بند ہوگا۔
رنوال سے مانجھی خیل اور بھگوال: شاہراہ بھی بند ہوگئی ۔
جزوی کرفیو کا دورانیہ صبح 6:00 سے شام 6:00 بجے تک ہوگا۔
