ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی، پالیسی واضح اور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے: مولانا فضل الرحمن

مشرق وسطیٰ کشیدگی، پالیسی واضح اور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے: مولانا فضل الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال پر بین الاقوامی اور قومی سطح پر قومی پالیسی واضح اور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ 

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں۔ہم تجویز دے چکے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے۔ پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہیں ہماری کوئی فارن پالیسی نہیں ہے۔ اسلامی دنیا نے کیا کمایا ہے ہر طرف جنگ ہے۔ عراق لیبیا کے بعد اب ایران کا کیا بنا ہے ہمیں اسلامک بلاک کی طرف جانا چاہیے باہمی تقسیم دنیا میں سمجھ آرہی ہے۔

اُنہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مزیدکہا کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت، ٹانک وغیرہ بے امنی کا شکار ہیں۔