ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: گرج چمک کے ساتھ بارشیں، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا الرٹ جاری 

کراچی: گرج چمک کے ساتھ بارشیں، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا الرٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو ہوائیں ، بارش و گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے ۔اس دوران پی اے اے نے ہوائی اڈوں پر پارکڈ طیاروں کو محفوظ کرنے اور کیڑے مکوڑوں اور پرندوں سے نمٹنے کے اقدامات کرنے سمیت تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

پی اے اے نے حکام کو کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہ پر باندھیں، کھلے یا بکھرے سامان کو محفوظ کریں۔ ایئر سائیڈ انسپکٹرز برڈ شوٹرز تعیناتی، فیومی گیشن وغیرہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔طوفان و بادوباراں کی صورت میں نکاسی اب کے راستوں کو صاف رکھیں اور رن وے فریکشن چیک کریں۔

بارش اور آندھی میں الیکٹریکل کیبلز اور لائٹس کو خصوصی طور پر چیک کی جائیں علاوہ ازیں فالو می وین، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز(آر ایف ایف ایس) اور آپریشنل سٹاف الرٹ رہیں۔