سٹی 42: عظمی بخاری نے کہا قاسم خان کی والد سے آدھ گھنٹہ فون پر بات چیت کرائی گئی
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا قاسم خان کی والد سے آدھا گھنٹہ فون پر بات چیت کرائی گئی۔قاسم خان بیرون ملک پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،ماضی میں مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔پاکستان کی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ ہواہے۔
پاکستان میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں نے کافی ترقی کی ہے۔
وزارت اطلاعات نے جی ایس پی سٹیٹس کو ریووک کرنے کیلئے کل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے شرکت کی، بی این ایم کے رہنما نسیم بلوچ بھی موجود تھی ۔غیر ملکی شہری ذوالفقار بخاری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رشتوں کا غلط استعمال کیا۔
قاسم خان کو کیا معلوم نہیں کہ اس کے باپ نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائیں۔قاسم خان سے پوچھیں اس کا باپ جیل میں کیوں ہے؟پاکستان کے خلاف کام کرنے والے اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہیں،9 مئی، احتجاج، دھرنے کرنے والے پاکستانی نہیں ہو سکتے،جو کچھ ہم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کیا وہ اور کسی کو نہیں دیا۔
کل ہونے والی تقریب ایک اور 9 مئی ہے۔