ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے، 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے، 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے۔

جیوری نے دونوں کمپنیوں کو مجموعی طورپر60 لاکھ ڈالرہرجانہ ادا کرنےکاحکم دیا ہے۔

لاس اینجلس اورنیومیکسیکوکی جیوریز نےمیٹا اورگوگل کےخلاف تاریخی فیصلے سنادیے جس میں کہا گیا  ہےکہ میٹا نےفیس بک اورانسٹاگرام پربچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا اور میٹانے ان پلیٹ فارمز پر سیفٹی سے متعلق صارفین کوگمراہ کیا۔

جیوری نے میٹاکوبچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانےکا مرتکب قرار بھی دیا۔

پراسیکیوٹرزکے مطابق میٹانے اپنے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانےکو فوقیت دی ، میٹا اورگوگل اپنے صارفین کو ممکنہ خطرات سےآگاہ کرنےمیں ناکام رہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کی عدالت میں کیلی نامی 20 سال کی لڑکی نے درخواست دائرکی تھی جس میں اس نے کہا کہ وہ کم عمری میں میٹا اورگوگل کے پلیٹ فارمزکی لت میں پڑ گئی  اور اس کےنتیجےمیں ڈپریشن اور خودکشی کےخیالات کا شکارہوئی۔ 

دوسری جانب میٹا اور گوگل نے جیوری کےفیصلے کےخلاف اپیل دائر کرنےکااعلان کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer