ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کامیاب: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

مذاکرات کامیاب: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلے جائزے کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ادائیگی ہوگی، پاکستان نے معاہدے کے حوالے سے تمام شرائط پوری کی ہیں، پاکستانی حکام سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں افراط زر 2015ء کے بعد سے کم ترین سطح پرہے،18 ماہ کےدوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کاامکان ہے، یہ بھی کہ پاکستان کو ماحولیات سے متعلق خطرات کا تاحال سامنا ہے۔