سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی

Rumi Alqahtani, Saudi Arabia, Saudi Model in Miss Universe contest, City42, Miss Universe, Mill Planet, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سعودی عرب کی معروف ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی ترجمانی کریں گی۔

 انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا کہ مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہو گی۔

  مس یونیورس  کمپیٹیشن ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے چنیدہ خواتین شرکت کریں گی۔

رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور حسن کے کئی دیگر مقابلوں میں شرکت کر چکی ہیں۔