خونی کھیل روکا نہ جا سکا،کم عمر بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی) اسلام آباد میں بھی پتنگ بازی کے واقعات ، دھاتی ڈور گردن پر  پر پھرنے سے کم عمر  بچہ زخمی ہو گیا۔

بچہ گاڑی میں سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آتی ڈور بچے کی گردن پر پھر گئی جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا۔

 پتنگ بازی سے بچے کے زخمی ہونے کا واقعہ سیکٹر جی الیون مرکز میں پیش آیا۔زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔