مریم نواز سے وزیر خزانہ اورنگ زیب کی ملاقات، مالیاتی امور پر بات چیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏سٹی42: پنجاب کی  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔  
‏ملاقات میں پاکستان اور پنجاب کی معاشی صورتحال اور پنجاب  کے مالیاتی امور  پر بات چیت ہوئی۔ 
‏وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  مریم نواز شریف کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ‏ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے۔انہوں نے مریم نواز شریف کے سماجی فلاح کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ 

  مریم نواز شریف نے وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے مالیاتی بحران کے حل کے لئے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کریں گی۔  انہوں نے کہا کہ  ‏مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے۔

مریم نواز  نے کہا کہ ‏وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔ مریم نواز نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ‏
‏صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے