ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Weather Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مارچ کے آغاز سے موسم میں بڑی تبدیلی کیساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا،جس کے  باعث گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم اسلام آباد، وسطی اور جنوبی پنجاب، شمالی اور وسطی بلوچستان اور وسطی اور جنوبی سندھ میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں 14ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 21، کراچی 24، پشاور 18، کوئٹہ 11، گلگت 9، مری اور مظفر آباد 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم رہے گا جبکہ پیر سے موسم میں تبدیلی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ دن میں درجہ حررات 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔