ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے اپنے شوہر سے بڑی بات کہہ دی

مریم نواز نے اپنے شوہر سے بڑی بات کہہ دی
کیپشن: maryam nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں میں مخالفین کو زیر کرنے کے لئے سرگرم ہیں، مریم نواز نے اپنے خاوند کیپٹن(ر) صفدر کو اہم مشورہ دیا کہ وہ داماد ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروالیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی نے اپنے شوہر کواہم مشورہ دے دیا،اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مریم نواز نے کہا کہ وہ داماد ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروالیں۔ مریم نواز نے اپنے شوہرکیپٹن(ر) صفدر کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے  دیے گئے بیان پردیا۔ کیپٹن(ر) صفدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  آصف علی زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وہ بلاول بھٹو کو بھائی سمجھتے ہیں اور ان کے والد آصف زرداری کی بہت عزت کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ دامادوں کی یونین کے چئیرمین ہیں جب کہ وہ خود اس کے جنرل سیکرٹری ہیں۔میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں اور کسی کے خلاف بیان نہیں دوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زندہ باد کا بھی نعرہ لگایا تھا۔مریم نوازکی اس بات سے استفسار کرتے ہوئے صحافی نے اس پر سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نوازکی کل نیب لاہور میں پیشی ملتوی کردی گئی، مفاد عامہ کےپیش نظرمریم نواز کی پیشی ملتوی کی گئی۔نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا۔ترجمان نیب کے مطابق نیب اعلی سطحی اجلاس میں مریم نواز کی کل مورخہ 26 مارچ کو ہونیوالی پیشی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی جانب سے ملک میں کرونا وباء کی تیسری اور شدید لہر کے حوالے سے جاری حالیہ ہدایات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم اکٹھا کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer