ٹرانسپورٹرز نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں

Transporters
کیپشن: Transporters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ٹرانسپورٹرز نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کے احکامات نظر انداز، خلاف ورزیوں پر سیکرٹری ڈسٹرک ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی تاحال کوئی کارروائی نہ کرسکی۔

کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، تاہم ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ہیں، این سی او سی کے اجلاس میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، احکامات پر عمل کروانے والا کوئی نظر نہ آیا۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بسوں کو کچھا کھچ بھر کے دوسرے شہروں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سینیٹائزر تو دور نہ تو ماسک کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں اور نہ ہی ایک سیٹ چھوڑنے کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے این سی او سی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو مراسلہ بھی لکھا اس پر تاحال کوئی ایکشن نظر نہیں آیا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیزل آدھی قیمت پر لے آئے، سواریاں بھی آدھی کردیں گے۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت پاکستان بھر میں برطانوی ساختہ کورونا وائرس تباہی مچانے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer