وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ مریضوں کیلئے عذاب بن گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ مریضوں کیلئے عذاب بن گیا
کیپشن: City42 - CM Punjab Childern Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ مریض بچوں اور انکے تیمارداروں کیلئے زحمت بن گیا، ہسپتال مریض بچوں اور انکے تیماداروں کیلئے نوگو ایریا بنا دیا گیا، بچوں کے تیمادار پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چلڈرن ہسپتال آمد مریض بچوں اور انکے تیمارداروں کیلئے تکلیف کا باعث بن گئی، ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کی آمد سے پہلے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا، مریض بچوں کے تیمارداروں کو باہر نکال دیا اور جو باہر تھے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا، بچوں کے تیمارد ار روتے رہے لیکن ہسپتال انتظامیہ کو ترس آیا نہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کو، گردوں کے مرض میں مبتلا مریض بچے کی والدہ اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر روتی رہی۔

سوات سے آئے تیماردار ہسپتال کو نو گو ایریا بنانے پر دہائیاں دیتے رہے، ہسپتال انتظامیہ کبھی ایک گیٹ پر تو کبھی دوسرے گیٹ پر جانے کا کہتی رہی، وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال میں ایک گھنٹہ تک موجود رہے انہوں نے مریض بچوں کی عیادت تو کی لیکن سابق حکومت کے دور میں بننے والے اِن ڈور بلاک کا افتتاح بھی کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer