ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی، شریف برادران پربرس پڑے

ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی، شریف برادران پربرس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری غیر ملکی دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے، آتے ہی سابقہ حکمرانوں پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام تحریک کے سربراہ طاہرالقادری غیرملکی دورے کے بعد علیٰ الصبح لاہور پہنچے،کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،طاہر القادری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 4 سال کی محنت کے بعد شہیدوں اور مظلوموں کے لیے انصاف کا راستہ کھلا ہے،عدلیہ سے کوئی گلا شکوہ نہیں ہے،ہم نےمعاملہ اللہ پرچھوڑدیاہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا 4 سال میں پہلی بار نواز شریف سے بیان لیا گیا ہے،دن دیہاڑے 12 گھنٹے واقعہ ہوتا رہا 14 لاشیں اور 100 زخمی ہوگئے،نوازشریف، شہباز شریف، راناثنااللہ ملزم ہیں, واقعہ میں 150 سے زائد پولیس اہلکار شامل تھے،جے آئی ٹی نے میرٹ پر تفتیش کی ہے،گزشتہ جے آئی ٹی نے تو کسی شخص کا بیان تک نہ لیا تھا،شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر نواز شریف اور شہبازشریف نے گولیاں نہیں چلوائیں تو غیر جانبدار جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی؟

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد دوبارہ پریس کانفرنس میں مزید اپنی سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ17جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا،، پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ100 زخمی ہوئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer