ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے یورپ میں اس سال پڑنے والی ریکارڈ گرمی کی وجہ بتا دی۔
یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم ہے اور اس ہفتے یورپ کے کئی ممالک میں ریکارڈگرمی کی وجہ سے سیکڑوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
یورپ، امریکا اور برطانیہ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغربی اور وسطی یورپ میں حالیہ ہیٹ ویو کا انسانی سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بغیر رونما ہونا تقریباً ناممکن تھا۔
اس تحقیق کے سربراہ تھیوڈور کیپنگ کا کہنا ہے کہ اب زمین پہلے سے زیادہ گرم ہے، کوئلہ، تیل اور گیس کے جلنے سے زمین کے درجہ حرارت میں تقریباً 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا ہے، اس طرح کی ہیٹ ویو انسانی سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کرنے کی بہت ضرورت ہے۔