ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمان، ہندو اور مسیحی ایک ساتھ! غمِ حسین کی حیرت انگیز داستان

مسلمان، ہندو اور مسیحی ایک ساتھ! غمِ حسین کی حیرت انگیز داستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے جزائر، خصوصاً ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں گزشتہ تقریباً دو صدیوں سے محرم کے موقع پر "حُسَے" (Hosay) کے نام سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی یاد میں ایک منفرد روایت ادا کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو، مسیحی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

 اس روایت کے تحت محرم سے کئی ہفتے قبل مقامی برادریاں مل کر سرکنڈوں، لکڑی، دھات اور گتے سے خوبصورت تعزیے تیار کرتی ہیں، جو کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے روضۂ مبارک کی علامتی شبیہ ہوتے ہیں، عاشورہ کے دن یہ تعزیے جلوس کی صورت میں نکالے جاتے ہیں اور بعد ازاں سمندر یا دریا میں سپردِ آب کر دیئے جاتے ہیں۔

 تاریخی روایات کے مطابق یہ روایت برصغیر سے آنے والے معاہداتی مزدوروں کے ذریعے 19ویں صدی میں کیریبین پہنچی، جہاں وقت گزرنے کے ساتھ یہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان اتحاد، احترام اور مشترکہ ورثے کی علامت بن گئی۔

 محققین کے مطابق "حُسَے" صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ تاریخ، ثقافت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی منفرد مثال ہے، جس میں مختلف برادریاں مل کر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer