ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو ہفتوں میں غزہ جنگ بند؟ نیتن یاہو تو کچھ اور بتا رہے ہیں

Abraham accords, Netanyahu, Gaza war, Hamas Israel conflict, Future of Gaza , X post
کیپشن: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 26 جون 2025 کو ایک ویڈیو بیان میں غزہ جنگ بندی  کا حوالہ دیئے بغیر ایران جنگ کے نتیجہ میں کسی "وِنڈو آف اپرچونٹی" کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے نارملائزیشن ایکارڈز کا ذکر کیا جنہیں ان کے اقدامات سے توسیع مل سکتی ہے البتہ انہوں نے غزہ میں مسئلہ کے مرکز یعنی حماس کے ساتھ کسی ممکنہ ارینجمنٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کے مستقبل مین جگہ دینے کے متعلق کچھ بتایا۔ (اسکرین کیپچر/X)

ایران جنگ کی فتح نے ہمارے لئے نارملائزیشن معاہدوں کو  آگے بڑھانے، حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی واپسی کیلئے نئی ونڈو آف اپرچونتی کھولی ہے، اسرائیلی پرائم منسٹر کا نیا بیان

سٹی42:  اسرائیل کی ایک نیوز آؤٹ لیٹ میں اس رپورٹ کے سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک وژن پر اتفاق کیا  ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گی اور عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کریں گی، وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں زور دیا گیا کہ اسرائیل کے پاس اپنے  نارملائزیشن معاہدوں کی "ڈرامائی توسیع" حاصل کرنے کا موقع ہے۔

نیتن یاہو نے اس ویدیو میں کہا ہے کہ ’’ہم  ایران کے خلاف بہادری سے لڑے– اور ایک عظیم فتح حاصل کی۔ "یہ فتح امن معاہدوں کی ڈرامائی توسیع کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہم اس پر سخت محنت کر رہے ہیں۔" 

نیتن یاہو نے کہا، "ہمارے یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کے ساتھ ساتھ،"  "یہاں موقع کی ایک کھڑکی  (وِنڈو آف اپرچونٹی)ہے جسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ ایک دن بھی ضائع نہیں کیا جا سکتا۔"

نیتن یاہو کے حوالے سے پہلے  اسرائیل ہیوم میں پبلش ہونے والی رپورٹ مین بتایا گیا تھا کہ وہ دو ہفتوں میں غزہ جنگ ختم ہونے کے نکتہ پر ٹرمپ سے متفق ہو گئے ہیں۔

اس کے چند گھنتے بعد بیان مین نیتن یاہو نے صرف ایک جملہ میں بتایا کہ وہ اب بھی "حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی واپسی" کی ہی توقع کر رہے ہیں۔ اس ایک جملے سے یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ وہ کسی مذاکراتی عمل کے ذریعہ حماس کے ساتھ سیز فائر کر کے غزہ جنگ  دو ہفتوں میں بند ہونے کی بات شاید نہیں کر رہے۔