ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران اپنا جوہری پروگرام بحال کرے گا، ایرانی جوہری سربراہ کا عزم

Tehran's nuclear program, Iranian atomic chief, Mohammad Aslami, IAEA, Iran Israel ceasefire,
کیپشن: ایرانی ایوان صدر کی طرف سے فراہم کردہ ایک ہینڈ آؤٹ تصویر میں 9 اپریل 2025 کو تہران میں 'نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے قومی دن' کے موقع پر صدر مسعود پیزشکیان، دوسرے بائیں، اور ایران کے جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلمی کو، دوسرے دائیں، دکھایا گیا ہے۔ (ایرانی ایوان صدر / اے ایف پی)

سٹی42: اسرائیل ایران جنگ بندی کے بعد ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے سربراہ  محمد اسلمی  نے کہا ہے کہ ایران اپنے نیوکلئیر پروگرام کو بھال کرے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ محمد اسلمی نے کہا کہ ایران نے جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کے لیے پیشگی تیاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہین، اس کے بعد بحال کا کام شروع کریں گے۔

آج ایران اسرائیل جنگ بندی بطاہررو بہ عمل آ گئی لیکن اس کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کئے اور اسرائیل نے ایران پر ائیر سٹرائیکس کیں جس سے جنگ بندی کو ابتدائی گھنٹوں مین ہی خطرہ لاحق ہو گیا۔ اس کے دوران ہی محمد اسلمی کا یہ بیان آیا ہے کہ ایران اپنے نیوکلئیر پروگرام کو بحال کرے گا۔

 آئی اے ای اے کے سربراہ نے غیر یقینی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، تہران پر زور دیا کہ وہ سفارتی حل تلاش کرے
ایران کے جوہری ادارہ کے سربراہ محمد اسلمی نے منگل کو کہا کہ ایران اسرائیل کی اس کے خلاف 12 روزہ شدیدحملوں کے بعد اپنی جوہری صنعت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے اور اس کی بحالی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر کے مطابق، اسلمی نے کہا، "ہمارا منصوبہ پیداوار اور خدمات کے عمل میں رکاوٹوں کو روکنا ہے،" انہوں نے کہا کہ تہران اپنے جوہری مراکز کو نقصان پہنچنے کے لیے پہلے ہی تیار تھا۔

ایران کے جوہری پروگرام کو 13 جون سے اسرائیل کی اولین بمباری میں شدید دھچکا لگا تھا لیکن ایران نے اس نقصان کو معمولی قرار دیا تھا۔ اس کے بعد   اتوار کے  روز صبح کے اوائل میں، جب امریکہ نے اسرائیل کی مہم میں شامل ہو کر ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر بنکر بسٹر بم گرائے اور میزائل داغے تو اس کے بعد بھی ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس کی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے، خاص طور سے اس کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے۔

ایرانی نیوکلئیر ادارہ کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جن تین تنصیبات پر امریکی طیاروں اور میزائلوں نے حملے کئے ان کو "پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا "۔ اب تک کسی آزاد ذریعہ سے ایسے کوئی شواہد سامنے نہین آئے جو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایرانی وقت کے مطابق تین بجے کے بعد فردو، اصفہان اور نطنز کی نیوکلئیر تنصیبات پر امریکہ کے حملوں سے پہلے ان" تنصیبات کو خالی کرنے" کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوں۔

اسرائیلی اور امریکی حملوں میں یورینیم کی افزودگی کے مقامات اور پروگرام سے منسلک مختلف تحقیقی اور ترقیاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ واشنگٹن اور یروشلم نے زور دے کر کہا ہے کہ بم دھماکوں نے ایران کے جوہری عزائم کو کافی نقصان پہنچایا اور ملک کا نیوکلئیر پروگرام بہت پیچھے چلا گیا ہے۔

منگل کی صبح، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ "اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔" یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ واشنگٹن اور یروشلم کس طرح فوجی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور ایران کو اس اعلان کے بعد اپنی جوہری کوششوں کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایران اور اسرائیل دونوں ممالک نے اس کے اعلان کے بعد جنگ بندی کی توثیق کی، لیکن ان کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی یہ جنگ بندی ٹوٹنے کے دہانے پر دکھائی دی، جب ایران نے شمالی اسرائیل کی طرف دو میزائل داغے۔ اسرائیل کے رہنماؤں نے جوابی کارروائی  کچھ دیر بعد شروع کر دی۔

ایران کی ISNA نیوز ایجنسی نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خط لکھا ہے تاکہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ملاقات اور فوری تعاون کی تجویز پیش کی جائے۔

اس سے پہلے ایران نے اب تک ہونے والے نیوکلئیر تنصیبات کے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے آئی اے ای اے کو کوئی سرگرمی کرنے کی اجازت نہیں دی تھی اور کہا تھا کہ جنگ بند ہوئے بغیر وہ آئی اے ای اے کو اپنی تنصیبات کے نقصان کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دے گا۔

Captionا نٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے 23 جون 2025 کو ویانا، آسٹریا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں IAEA بورڈ آف گورنرز کا ایک غیر معمولی اجلاس کیا۔ (جو کلمار/اے ایف پی)

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایران ایجنسی کے ساتھ دوبارہ تعاون شروع کرنے سے تہران کے جوہری پروگرام پر طویل عرصے سے جاری تنازع کا سفارتی حل نکل سکتا ہے۔

 فرانس نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے "دشمنی کے مکمل خاتمے" کا مطالبہ کیا۔

اس نے کہا، "تشدد کے نئے دور سے بچنا ہر کسی کے مفاد میں ہے، جس کے نتائج پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔"

فرانسی کے بیان میں کہا گیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ "اس سلسلے میں، فرانس، ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر مذاکرات میں شامل ہو جس کے نتیجے میں ایک ایسا معاہدہ ہو جو اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام اور اس کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے متعلق تمام خدشات کو دور کرے۔"

یہ بیان اس وقت سامنے آیا  جب اسرائیل نے منگل کی صبح ہونے والے میزائل حملے کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔

اسرائیل کا مؤقف ہے کہ ایران کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں، جوہری سائنسدانوں، یورینیم کی افزودگی کے مقامات اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر اس کا بڑا حملہ اسلامی جمہوریہ کو یہودی ریاست کو تباہ کرنے کے اس کے واضح منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے روکنے کے لیے ضروری تھا۔ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ تاہم، اس نے یورینیم کو اس سطح تک افزودہ کیا ہے جس کا بظاہر کوئی پرامن استعمال نہیں ہے، بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ایران کی تمام نیوکلئیر  تنصیبات کی جانچ کرنے س کے لئےدرکار مناسب رسئی کبھی حاصل نہیں رہی۔ ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت مسلسل بڑھی اور آخر کا گزشتہ جمعہ کو اسرائیل کی "پری ایمپٹِو سٹرائیکس" اور اس کے بعد دو طرفہ جنگ تک نوبت پہنچی۔

ایران نے اسرائیل کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر تقریباً 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرون فائر کئے۔ صحت کے حکام اور ہسپتالوں کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں آج جنگ بندی کے بعد ہونے والے جانی نقصان کو شامل کر کے  28 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

کچھ میزائل اپارٹمنٹ کی عمارتوں، ایک یونیورسٹی اور ایک ہسپتال کو مارے، جس سے بھاری نقصان ہوا۔ ایران کا جانی نقصات سات سو سے کچھ کم بتایا جاتا ہے جب کہ زخمی ہونےو الوں کی تعداد پانچ ہزار سے متجاوز بتائی جاتی ہے۔