ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں تمہارے فیصلہ کن ایکشن پر شکریہ! نیٹو کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو پیغام

Donald Trump, Truth Social, NATO secretary General, Mark Rutte, City42, Irani Nuke, Operation Midnight Hammer

سٹی42:  نیٹو تنظیم کے سربراہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملوں کی حمایت اور تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے  نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجا گیا ذاتی پیغام  اپنے سوشل پلیت فارم پرپبلک سے شیئر کیا. 
  
ڈونلڈ ٹرمپ نے’ٹروتھ سوشل‘ پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کا پیغام شیئر کیا۔ ’سگنل‘  میسجنگ ایپلیکیشن پر موصول ہونے والے اس پیغام  میں مارک رُٹے نے ایران پر ٹرمپ کے ایرانی نیوکلئری سائٹس پر  حملوں کی تعریف کیاور ٹرمپ کے فیصلہ کن حملوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مارک رٹے نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ، یہ واقعی غیر معمولی کام تھا جس کی کسی اور میں ہمت نہیں تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق نیٹو نے تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام اصلی ہے اور مارک رُٹے کی جانب سے ہی ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔ سٹی42 نے کل  مارک روٹے کے حوالے سے خبر میں بتایا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ایران کے حملوں کی حمایت کی ہے۔ مارک روٹے نے کل صحافیوں کے سواولں کے جواب میں کہا تھا کہ ایران کے نیوکلیر سائٹس پر حملے غیر قانونی نہیں ہیں۔  ایران کو نیوکلئیر ہتھیار نہیں بنانا چاہئیں۔

نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ واقعی ایک غیر معمولی اقدام تھا، جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس سے ہم سب کو مزید تحفظ ملا ہے۔

مارک روٹے نے ایک اور پیغام میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان دفاعی اخراجات سے متعلق تاریخی معاہدے پر بھی ٹرمپ کی تعریف کی۔

نیٹو ممالک ڈیفینس بجٹ بڑھانے پر آمادہ

نیٹو کے سربراہ نے اپنے خط میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ اس شام دی ہیگ میں ایک اور بڑی کامیابی کی جانب پرواز کر رہے ہیں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن ہم نے سب کو 5 فیصد پر آمادہ کر لیا۔

یہ اشارہ ٹرمپ کی اس دیرینہ مطالبے کی جانب تھا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے کم از کم 5 فیصد تک بڑھائیں۔

رپورٹ کے مطابق، نیٹو جلد ہی اس نئے عہد کا باضابطہ اعلان کرنے والا ہے، جس سے ٹرمپ کی دیرینہ پالیسی کو عملی شکل ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔