ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی ہوگئی؛ سٹیٹ بینک

بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی ہوگئی؛ سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، جبکہ رواں ہفتے کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرض موصول ہوگئے ہیں۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران دو ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی گئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 جون کو 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور زرمبادلہ میں آنے والی یہ کمی کمرشل غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے اور 50 کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل قرضے موصول ہوئے ہیں تاہم یہ رقم 27 جون کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 39 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔