ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ ؛ تین نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

سانگھڑ ؛ تین نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سانگھڑ کے نزدیک مھڑاؤ کینال میں ڈوب کر تین سٹوڈنٹس جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقع کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لڑکوں کی لعشیں نکالیں۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور تیسرا کزن تھا، جن کی لعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ رحمن، 12 سالہ محمود اور 16 سالہ راشد خاصخیلی شامل ہیں، جن کا تعلق سانگھڑ کے محلہ پیر کا تھلہ سے تھا۔