ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب اسپورٹس بورڈ کا  کھلاڑیوں کے لیے جدید ہوٹل کے منصوبے کا آغاز

 پنجاب اسپورٹس بورڈ کا  کھلاڑیوں کے لیے جدید ہوٹل کے منصوبے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوٹل کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور منصوبے کی تکمیل رواں سال کے اندر متوقع ہے۔

 منصوبے کی تفصیلات ہوٹل ساڑھے 4 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں کے لیے 62 رہائشی کمرے مختص کیے جائیں گے۔ہوٹل میں جدید جم، انڈور گیمز ہال، کانفرنس ہال، فٹنس سینٹر  کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا بلکہ صرف مہمان کھلاڑیوں کی رہائش و سہولت کے لیے مخصوص ہوگا۔