ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مون سون بارشیں: چیف سیکرٹری پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

 مون سون بارشیں: چیف سیکرٹری پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بارشوں کے باعث ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق  نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔تمام اضلاع میں ڈی واٹرنگ پمپس اور متعلقہ مشینری کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔اجلاس میں پنجاب کے اضلاع میں جاری بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مقامات کی صفائی، خوبصورتی اور سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں متوسط سے شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔