ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:   پنجاب یونیورسٹی نے انتظامی نظام اور پیشہ ورانہ معیارات کو بہتر بنانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

مینجمنٹ سسٹم اینڈ سٹینڈرڈز سے متعلق پروفیشنل ڈپلومہ شعبہ کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیراہتمام کرایا جائے گا،ڈپلومہ کا مقصد طلبا کو کوالٹی، سیفٹی اور پائیداری کے لیے مضبوط نظام بنانے کے قابل کرنا ہے،پنجاب یونیورسٹی،ڈپلومہ کیلئے کلاسز فزیکل اور آن لائن ہونگی۔

پروفیشنلز، فارغ التحصیل طلباء اور موجودہ طلباء بھی ڈپلومہ کیلیے اپلائی کر سکتے ہیں،ڈپلومہ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے،کلاسز کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔