ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا، خاتون جاں بحق

 فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا، خاتون جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گلبہار میں فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فاطمہ نامی خاتون عمارت کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔ دھماکے کے باعث آگ لگنے سے خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر کافی عرصے سے بند فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔