ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا

لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون  بارشوں نے رنگ جما دیا۔

 لاہور میں بادلوں نے سماں باندھ دیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ ،کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔شہر کے 16 مقامات سے بارش کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ واسا کو نکاسی آب کے لیے تمام مشینری اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر بیک اپ فعال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایمرجنسی کیمپس تمام نشیبی علاقوں میں متحرک رہیں اور ٹریفک پولیس کو دفاتر کے اوقات میں ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، ہواؤں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پری مون سون اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا الرٹ ہے، ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔