ظالم چچا نے 5 سالہ بھتیجی کا ہونْٹ کاٹ ڈالا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کروڑ لعل عیسن کے علاقہ بیٹ بخشیندہ میں سگے چچا نے اپنی بھتیجی پر تشدد کرکے ہونٹ کاٹ دیا ،بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

کروڑ لعل عیسن کے علاقہ بیٹ بخشیندہ میں سگے چچانے اپنی بھتیجی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ،5 سالہ ارم بی بی پر سگے چچا نے تشدد کرکے ہونٹ کاٹ دیا جس کے بعد بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچی کے والد نے روہی سٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی اور بیٹی پر میرے بھائی شدید تشدد کرتے ہیں آج میری بیوی پر تشدد کررہے تھے کہ میری بیٹی اپنی ماں کو چھڑوانے گئی تو میری بیٹی کا ہونٹ کاٹ دیا ۔

متاثرہ بچی کے والد شبیر حسین  کا کہنا تھا کہ میرے اور بھائیوں کے درمیان عرصہ دراز سے رشتہ کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ میرے بھائی نذر حسین ،کشمیر احمد اور بھابھی ارشاد بی بی نے میری بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور میری ننھی معصوم بیٹی پر تشدد کیا متاثرہ بچی کے والد نے وزیر اعلٰی پنجاب سے گزارش کی  کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔