ویب ڈیسک: اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد ،حافظ آبادمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
لاہور شہر میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ، شدید بارش کی وجہ سے لاہور کی ماتحت عدالتوں کے اردگرد بارش کا پانی کھڑا ہو گیا، شہر کے بیشتر انڈر پاس پیر کی دوپہر تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ درجنوں نشیبی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ بہت سی نشیبی آبادیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ سینکڑوں نیچے گھر اتوار اور پیر کی درمیانی رات شدید بارش سے شدید متاثر ہوئے، ان گھروں میں بارش کا پانی بھر گیا اورر گھروں کے مکینوں کو اپنا ساز و سامان خراب ہونے سے بچانے میں شدید دشواریوں کا سامنا رہا۔
لاہور کی عدالتوں کے ارد گرد سڑکیں پانی میں ڈوب جانے سےسائلین اور وکلا کا عدالتوں تک پہنچنا محال ہو گیا، کنزومہ کورٹ ،سپیشل جج ایف آئی اے سیشن کورٹ سول کورٹ میں سائلین کی تعداد کم فوجداری کیسوں میں حاضری معافی کی درخواستیں،دائر کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ، چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ، پنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد ،حافظ آبادمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیۂ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، خطہ پوٹھوہار ، مری گلیات، ناروال، ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان، کوہلو، قلات ،خضدار ، نوشکی1 اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
صوابی کے اکثر علاقوں میں بارش شروع ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش شروع اور بجلی غائب، بارش سے حالیہ ایک ھفتے سے گرمی کی شدید لہر میں کمی آجائے گی،حافظ آباد،شدید گرمی کے بعد گہرے بادلوں کی انٹری، بارش نے جل تھل کر دیا،موٹر وے پر کئی گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری۔
دوسری جانب موٹر وے پر بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے ٹریفک کی آمدو رفت سست روی کا شکار ہے ، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش میں تیز رفتاری سے گریز کریں ، بارش کے دوران گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں،حافظ آبادمیں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے گرمی کا خاتمہ ہو گیا،پنڈی بھٹیاں موٹر وے کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی نوید سنائی ہے ۔
سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،تیز ہواؤں سے واپڈا کے معتدد فیڈرر ٹرپ کر گئے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا ،متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،نارووال ، شیخوپورہ اور پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے متعددافراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور اور کوہ سلیمان میں بھی طوفانی بارش ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی، قبائلی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،سیلابی ریلہ کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بہا کر لے گیا،کوہ سلیمان کے ندی نالوں کے روٹس پر بارڈر ملٹری پولیس تعینات کر دی گئی ،کوہلو شہر میں بھی نشیبی علاقے زیر آب گئے۔
لاہور میں بھی تیز بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر نے مختلف مقامات کا دورہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،واسا کو مویشی منڈیوں کے اطراف میں نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔