روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی، جھکڑ چلنے کابھی امکان ہے۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کوہاٹ،کرم،خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی،نوشہرہ اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات ، راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی،بھکر،منڈی بہاؤالدین،لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ تا ہم بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔