موجودہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے،عمران خان  

Imran ,khan,address,workers convention
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر چوروں کو مسلط کردیا گیا ہے، عوام ان کے خلاف ہوگئے، لوٹے ضمیر بیچ کر عوام کی توہین کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں انہیں شکست دینا ہوگی۔

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گھر گھر جا کر لوگوں کو تیارکرنا ہے، یہ صرف ایک حلقے کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے، چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، موجودہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے، لوٹے کسی صورت اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کو کہتا ہوں کہ آپ کو قانون کے مطابق چلنا ہے، آپ قانون کے مطابق نہیں چلے تو لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام ان چوروں کے خلاف ہوچکے ہیں،  کیاآپ سب لوٹوں کو ہرانے کیلئے تیار ہو؟، امریکہ کے غلاموں کو ہم شکست دیں گے، تنخواہ دار طبقے پر انہوں نے ٹیکس لگایا ہے۔