ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں

Bureaucracy expenditure
کیپشن: Punjab bureaucracy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: اعلی افسروں نے ایگزیکٹو الاؤنس کی آڑ میں 86 کروڑ سے زائد رقم خرچ کردی، بیوروکریسی کی جانب سے منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر تنخواہوں کیساتھ 1 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلی افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے، رواں سال ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں 90 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم سرکاری دستاویزات کے مطابق بیوروکریسی نے ایک سال میں منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر تنخواہوں کیساتھ 1 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ روپے لیے ہیں۔

بیوروکریسی نے 86 کروڑ 82 لاکھ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، پںجاب میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جارہا ہے جبکہ آئندہ نئے مالی سال میں افسروں کے ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے1 ارب 32 کروڑ روپے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے رواں سال گریڈ 17 سے 19 کے آفیسرز کو اب ایگزیکٹو الاؤنس دینا شروع کیا ہے، اس کی منظوری کابینہ سے لی گئی ہے، جس کے باعث رقم میں اضافہ ہوا ہے جبکہ الاؤنس مختص شدہ رقم کے مطابق ہی خرچ ہوگا۔