سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مستقبل میں صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم امریکی آئین کے تحت کسی بھی شخص کو دو مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جا سکتا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی دوسری صدارتی مدت کا تقریباً نصف حصہ مکمل کر چکے ہیں۔
امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی فرد دو مرتبہ سے زیادہ امریکی صدر منتخب نہیں ہو سکتا، اس لیے موجودہ آئینی نظام کے تحت ٹرمپ کے لیے ایک اور مدت کے لیے انتخاب لڑنا ممکن نہیں۔