ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چرس اور پوست برآمد

لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چرس اور پوست برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان نعمان اور سلیمان کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1800 گرام چرس اور 13 کلوگرام سے زائد پوست برآمد کر لی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔