ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں: وزیر اطلاعات

شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں: وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 4 : وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے کہا کہ شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں, کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں.

وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو پوری دنیا مانتی ہے، عسکری محاذ کے بعد سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر کے پرانی ویڈیوز کو کشمیر سے جوڑا گیا، گرفتار شخص سے تحقیقات جاری ہیں، مس انفارمیشن کا تدارک حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان ترقی کا سفر جاری رکھے گا ۔