ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کےباعث حادثات  میں کئی افراد جان کی بازی ہارگئے

بارشوں کےباعث حادثات  میں کئی افراد جان کی بازی ہارگئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارشوں کےباعث ہونےو الے حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ 
لاہورکےعلاقےگڑھی شاہو ریلوے کالونی میں گھر کی چھت گرنےسےمیاں، بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بیٹی محفوظ رہی۔
گجرات کے محلہ بوڑوالہ میں چھت گرنے سے تین بہن بھائی جاں بحق  ہوگئے۔
چونیاں میں گھرکی چھت گرنےسے10 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔
قصور کےقریب راجہ جنگ میں 2بچے جوہڑمیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،لاہورکےعلاقےبیدیاں روڈ میں چھت گرنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔
فیروز پور روڈپر شاداب کالونی میں کمرےکی چھت گرنےسے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

بارش کے باعث گجرات کےعزیزبھٹی شہیدہسپتال میں پانی بھرگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بارش کے باعث ہونےوالے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔