ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق

اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، جس کے  نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اورکزئی پولیس کے مطابق حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا، تینوں مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔