ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کااوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زربھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کافیصلہ

وزیرِ اعظم کااوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زربھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو اسکیم (Workers' Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا. ان ترسیلات زر سے نا صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی. 

شہباز شریف نے کہاکہ بیرون ملک مقیم مزدور سے لے کر کاروباری شخصیات، وطن عزیز ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں. بیرون ملک مقیم محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاِت زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور اس نظام کو بہتر، مؤثر اور سہل بنا رہے ہیں.