سٹی42: لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دے کر سانپ کے کاٹے گئے مریض کی زندگی بچا لی، واقعہ گجومتہ کے رہائشی 32 سالہ ارشد کے ساتھ پیش آیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود نے فوری طور پر مریض کو اینٹی سنیک وینم لگا کر وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا، جس سے مریض کی حالت سنبھل گئی اور اس کی جان بچ گئی۔
پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے ڈاکٹر محمد مقصود کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹر ہی میڈیکل فیلڈ کا فخر ہوتے ہیں۔
مریض کے لواحقین نے بھی ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر مقصود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت علاج نہ ہوتا تو قیمتی جان ضائع ہو سکتی تھی۔