ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

 ٹنڈو جام میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکردے رہے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو گھر بناکردینے کا ٹاسک دیا ہے،سیلاب متاثرین کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں تھی۔

 سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ،ٹرانسپورٹ اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

 50 لاکھ گھر بنانےکااعلان کرنے والے ایک بھی گھر نہ بنا سکے ،چاہے موٹر وے بنالو،چھت فراہم کرنے سے بڑی عبادت نہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ21 لاکھ گھر بنانا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔