ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے روک دیا

جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلا لیا ہے جبکہ انہیں ایک بار پھر پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی سلامتی اور بانی کی بہنوں و دیگر رشتہ داروں سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت بالخصوص امریکا میں قیام کے دوران قاسم اور سلیمان کے ساتھ روا رکھے گئے سرد رویے پر مایوس ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم تحریک انصاف کے رہنماؤں، مقامی انتظامیہ اور روایتی حمایتیوں نے بانی کے بیٹوں کو وہ اہمیت نہیں دی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

یہ صورتحال تحریک انصاف کے مختلف گروپوں کے درمیان الزام تراشی کا باعث بن گئی ہے اور امریکا میں قاسم و سلیمان کے حالیہ دورے کی ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر لگایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے بعض شخصیات جو جمائما سے ذاتی شناسائی رکھتی ہیں،اُنہوں نے انہیں پیغامات بھیجے کہ قاسم اور سلیمان کو پاکستانی اداروں سے زیادہ خطرہ بانی کی بہنوں سے ہو سکتا ہے جنہوں نے نہ کبھی جمائما کو قبول کیا، نہ ہی ان کے بیٹوں کے ساتھ کوئی جذباتی وابستگی ظاہر کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ رہائی کے لیے پانچ اگست کو ایک بڑی سیاسی تحریک کے آغاز کی ہدایت کی تھی تاہم قاسم اور سلیمان کی عدم آمد اور دیگر وجوہات کی بناء پر یہ تحریک آغاز سے قبل ہی ماند پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔