منگنی کے چند منٹ بعد خاتون کی پہاڑ کی چوٹی سے گر کر موت  

Women died,after angagement,accident,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 39 سالہ خاتون اپنی منگنی کے چند منٹ بعد پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شمالی مشرقی پہاڑی علاقے چناکلیا (Çanakkale) میں یٰسم دیمیر نامی خاتون اپنی منگنی کے چند منٹ بعد پہاڑ سے پھسل کر 100 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئی۔

 خاتون کے منگیتر نِزامتین گُرسو نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لئے اس پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا تھا۔

نِزامتین گُرسو نے میڈیا کو بتایا کہ یٰسم دیمیر اور میں نے غروب آفتاب کا نظارہ دیکھنے اور اس لمحے کو یادگار بنانے کے لئے س جگہ کا انتخاب کیا تھا تاہم منگنی کے بعد جب کھانا لینے اپنی گاڑی کی جانب گیا تو یٰسم دیمیر کے چیخنے کی آواز سنائی دی جس پر اس نے فوری ریسکیو   حکام کو اطلاع دی، ریسکو اہلکار نے یٰسم دیمیر کو کھائی سے زندہ نکال لیا تاہم اسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔