در نایاب: ایل ڈی اے واسا اور ٹیپا کا مجموعی بجٹ 63 ارب سے زائد ہوگا، ایل ڈی اے کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب پر محیط، غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب 44 کروڑ مختص کرنے کی تجویز جبکہ کمرشلائزیشن فیس وصولی کیلئے 4 ارب 65 کروڑ کا ہدف مقرر کردیا گیا۔
ایل ڈی اے شعبہ فنانس کی دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے واسا اور ٹیپا کا مجموعی بجٹ 63 ارب سے زائد ہوگا۔ ایل ڈی اے کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب پر محیط جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب 44 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ واسا کو مالی سال دو ہزار اکیس بائیس میں 19 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کے وسائل دستیاب ہوں گے۔ واسا کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 9 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 15 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ٹیپا کو مالی سال دوہزار اکیس بائیس میں 1 ارب 13 کروڑ کے وسائل درکار ہوں گے جبکہ کمرشلائزیشن فیس وصولی کیلئے 4 ارب 65 کروڑ کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ پلاٹوں کی ٹرانسفر، جرمانوں اور دیگر فیسوں کی مد میں دو ارب آمدن کا تخمینہ،تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، ایل ڈی اے اخراجات پر 3 ارب 40 کروڑ خرچ کرے گا۔
ہاؤسنگ سکیموں کیلئے 5 ارب جبکہ جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ایل ڈی اے بجٹ کیلئے منظوری آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں لی جائےگی۔