نیب مقدمات کی سماعت کرنیوالا بنچ پھر تحلیل ہوگیا

 نیب مقدمات کی سماعت کرنیوالا بنچ پھر تحلیل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ ایک بار پھر تحلیل ہوگیا، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ آئندہ ہفتے نیب سمیت دیگر فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں اور عدالت عالیہ کے ججز اپنے شیڈول کے مطابق چھٹیوں پر جارہے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی بھی 29 جولائی سے 11 ستمبر تک عدالتی چھٹیوں پر ہوں گے، جس کے باعث ہائیکورٹ میں نیب کیسزکی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کیا، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 29 جولائی سے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہوں گے، یہ 2 رکنی بنچ 2 اگست تک نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ پھر تحلیل کر کے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer