سوشل میڈیا پر کرکٹ دیوانوں کا بڑا امتحان

سوشل میڈیا پر کرکٹ دیوانوں کا بڑا امتحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)سوشل میڈیا پر کرکٹ لورز کا بڑا امتحان، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے 4یادگار ٹیسٹ میچوں میں سے بہترین پر رائے مانگ لی، کرکٹ شائقین آج پی سی بی کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ووٹنگ کر سکیں گے۔

پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ووٹنگ ہوگی، ووٹنگ کا عمل آج صبح 10 بجے سے شروع ہوگا جو 29 جولائی تک جاری رہے گا، شائقین کرکٹ شارٹ لسٹ کیے گئے 4 میچوں میں سے 1 کا انتخاب کرسکیں گے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے میچز میں 1954 میں اوول کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی سر فہرست ہے، جس میں فضل محمود کی تباہ کن باؤلنگ تاریخ ساز کارنامہ قرار پائی تھی۔

 1987 میں بھارت کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی بھی شامل ہے، 1994 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو کراچی میں یادگار شکست سے دو چار کیا تھا، 1990 میں چنئی کے مقام پر بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی بھی تاریخ ساز ٹیسٹ میچوں میں شامل ہے۔

شائقین کرکٹ ووٹنگ کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میچ کا انتخاب کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer