ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے لیے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے اگلے دو روز کے دوران متوقع بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ کا الرٹ جاری  کردیا ۔ 26سے27 جنوری کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ  کا شدید خطرہ  ہے ۔

دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ ایبٹ آ باداور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈ کا شدید خطرہ ہے ۔ مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غزر، شگر، باغ، مظفرا ٓباد اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش، آندھی اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈکا خدشہ   ہے ۔ کوئٹہ، زیارت،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، ہرنائی، قلات، مستونگ، آواران، پنجگوراور خضدار میں لینڈ سلائیڈ کے واقعات متوقع ہے ۔ 

قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان ناران رابطہ سڑک پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متا ثر ہونے کا  خدشہ ہے ۔

عوام برفباری اور بارش کے دوران کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر نہایت ضروری ہو تو احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں ۔دوران سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ضروری مشینری اوروسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی ۔ سڑکوں کی بندش کی صورت میں برف اور ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور ضروری معلومات کی متعلقہ اداروں تک بر وقت رسائی یقینی بنا رہا ہے۔