ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی

گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گرج چمک کے ساتھ  بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آگئی ۔

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان  ہے ۔ آج سب سے کم درجہ حرارت  منفی12،کالام ،زیارت منفی08، استور،گوپس ،پاراچنارمنفی 07، مالم جبہ ، قلات میں ریکارڈ ہوا ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان  ہے ۔

خیبرپختونخوا کے علاقے  چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ،نوشہرہ، صوا بی، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، کرم، خیبر، ہنگو،پارہ چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت،ٹانک، کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ  اس دوران چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں چند مقامات پر تیز بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے ۔

پنجاب کے علاقے راولپنڈی، چکوال، اٹک،جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع  ہے ۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش / درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔۔

بلوچستان  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع  ہے ۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

سندھ    صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے  ۔

    گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش / برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران استور ،اسکردو ، میں تیز بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع کی جار ہی ہے ۔