سٹی 42:خدمتِ خلق میں پنجاب سب سے آگے آگیا رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی نادار افراد کے لئے اربوں کا ریلیف پیکج تیار کرلیا گیا ۔پنجاب میں بابرکت رمضان میں کوئی دسترخوان خالی رہے گا نہ کوئی مستحق تنہا،نگہبان کارڈ بھی،راشن کارڈ بھی اور ہر تحصیل میں مریم کا دسترخوان اور سہولت بازار کی سہولت بھی ہوگی ۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے 47 ارب روپے کا 'رمضان نگہبان پیکیج تیار کرلیا گیا ۔رمضان کے بابرکت مہینے میں پنجاب کی کوئی ماں، کوئی باپ کوئی مزدور، کوئی سفید پوش خاندان تنہا نہیں ہوگاپنجاب میں رمضان کی برکتیں ہر گھر پہنچیں گی-42 لاکھ خاندانوں اور ایک کروڑ افراد کے لیے 47 ارب کا خطیر ریلیف دیا جائے گا۔ پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار ملیں روپے گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی ۔امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی. رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے.
رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا.بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم کردیے ۔ ’وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ‘ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا
پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم ہوگا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کردی
پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان بھی لگیں گے جن کو ’’مریم کے مہمان“ نے نام سے قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ”نگہبان دسترخوان،مریم کے مہمان“ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔
کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ”نگہبان دسترخوان۔مریم کے مہمان“ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ”نگہبان دسترخوان۔مریم کے مہمان“ کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ۔
نگہبان دسترخوان میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائیگی۔رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے۔دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کیے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل بھی قائم ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔ خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔ رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔ بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، دیگر کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش بھی دی ۔اور ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا حکم بھی دی ا۔ سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔